نازیبا ریمارکس پر رنویر الہ آبادیا نے تحریری معافی مانگ لی
نازیبا ریمارکس سے تنازع میں گھرے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے عدالت میں تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر الٰہ آبادیا نے معافی نامے میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔
رنویر الہ آبادیا نے اپنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی اور آخری غلطی ہے۔ آئندہ الفاظ کا استعمال بہت سوچ بچار کے بعد کروں گا۔
نیشنل کمیشن فار ویمن کے روبرو رنویر کے ساتھ تشار پجاری، سوربھ بوترا اور پوروا مکھیجا بھی پیش ہوئے۔
کمیشن نے چاروں کو خبردار کیا کہ خواتین کے بارے میں نامناسب زبان کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا کے شو میں ایک نامناسب تبصرہ کیا تھا جس سے تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور سپریم کورٹ نے ان کے شو پر پابندی بھی لگادی تھی جسے بعد میں اُٹھالیا گیا تھا۔