ٹیم ہڈل میں تاخیر سے شامل ہونے پر روہت، شبمن پر غصہ، ویڈیو وائرل
نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔
روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔