پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا

برطانوی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی، پی آئی اے نے پروازوں کی تیاری بھی کرلی

(فوٹو: فائل)

کراچی:

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی یورپ میں پروازیں بحال ہوچکیں اب برطانیہ بحال کرنے جارہا ہے۔

Load Next Story