بھارت؛ ایک ہفتے کے دوران تیسری غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی

اسرائیلی اور امریکی خواتین کے بعد برطانوی خاتون کیساتھ بھی جنسی زیادتی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں برطانیہ سے آئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سوشل میڈیا پر بننے والے اپنے ایک دوست سے ملنے برطانیہ سے نئی دہلی آئی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا پر دوسری کرنے والے نے ہی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر خاتون نے پولیس نے شکایت پر درج کرائی تھی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ 

برطانوی ہائی کمیشن خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انھیں واپس بھیجے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی برطانوی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

 

Load Next Story