عید پر کھانے پینے میں احتیاط کی جائے ماہرین طب

بسیار خوری، ٹھنڈے مشروبات اورمرغن غذاؤں سے معدے پربوجھ پڑجاتا ہے

خوش خوراکی سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے، شوگر کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

ماہرین طب نے کہا ہے عید الفطرکے موقع پرمختلف اقسام کے کھانے ضرورکھائیں لیکن کھانے پینے میں احتیاط رکھی جائے کیونکہ رمضان المبارک میں روزے کی وجہ سے معدہ پرکھانے کا کم دباؤ ہوتا ہے لیکن عید کے موقع پر زیادہ کھانے، بسیار خوری، کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیا کے استعمال سے معدے پر بھاری بوجھ پڑ جاتا ہے جسکی وجہ سے معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔


ماہرین طب نے کہا کہ عیدکے موقع پرکھانے ضرورکھائیں لیکن احتیاط سے کام لیں تاکہ پیٹ ، معدے کے افعال درست کام کرسکیں ، 30 دن روزے رکھنے کے بعد اچانک بسیارخوری سے معدے اور پیٹ کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں، عید کے تینوںروز عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ کیلوریزاستعمال کی جاتی ہیں جس سے معدے میں تیزابیت کی بھی شکایات ہوجاتی ہے،ماہرین کا کہنا تھا کہ عیدکے موقع پرچٹ پٹے کھانوںکا رواج جبکہ شوگر کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، میٹھی چیزیں زیادہ کھانے سے شوگر کی سطح بلندہونے کاخطرہ ہوتاہے ۔
Load Next Story