کراچی میں رحمتوں کے مہینے میں 125افراد دہشت گردی کا شکار ہو گئے

رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے میں 40،40 جبکہ تیسے عشرے میں 45 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

رمضان المبارک میں ٹارگٹ کلرز شہریوں، سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں، علما، وکلا، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے دوران بھی شہر میں قتل و غارت جاری رہی، ٹارگٹ کلرز شہریوں، سیاسی مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں، علمائے کرام ، وکلا، پولیس اور رینجرزاہلکاروں کو اپنی ۔گولیوں کا نشانہ بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطا بق رمضان کے پہلے عشرے میں ٹارگٹ کلنگ ،اغوا کے بعد قتل کرکے لاشیں پھینکنے اور دیگر قتل وغارت گری میں 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا رمضان کے دوسرے عشرے میں ٹارگٹ کلرز نے 40 افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں نشانہ بنایا جبکہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی ٹارگٹ کلرز سرگرم رہے۔


21 رمضان کو پولیس انسپکٹر سمیت3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،22 رمضان کو3افراد، 23رمضان کو پولیس اہلکار سمیت 9 افراد کو ابدی نیند سلادیاگیا،24 رمضان کو 6 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا،25 رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،26رمضان کو پولیس کے اے ایس آئی سمیت 6 افرادکو قتل کردیا گیا،27 رمضان کو پولیس قومی رضا کار کے اے ایس آئی اور لیڈی کانسٹیبل کرن سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے۔

28 رمضان کو رینجرز کے 3 اہلکاروں سمیت5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ 29 رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں5 افراد جاں بحق ہوگئے، برکتوں بھرے ماہ صیام میں شہر نصب شدہ اور دستی بم کے دھماکوں سے گونجتا رہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران پولیس اور رینجرز شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام رہے۔
Load Next Story