آئندہ ہفتے فلم ’’عشق کلک‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لونگی سارہ لورین
عید کی چھٹیاں گزارنے فیملی کے پاس دبئی میں ایک ہفتہ رہوں گی، ایکسپریس سے گفتگو
عید کی چھٹیاں گزارنے فیملی کے پاس دبئی میں ایک ہفتہ رہوں گی، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل
MARDAN:
اداکارہ سارہ لورین اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوں گی، جہاں وہ اپنی نئی فلم ''عشق کلک'' کی شوٹنگ میں حصہ لینگی۔
سارہ لورین نے فون پر''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنی فیملی کے پاس دبئی آ ئی تھی جہاں ایک ہفتہ قیام کروں گی' بالی ووڈ میں میری دوفلمیں زیر تکمیل ہیں ،'' عشق کلک'' کی پچاس فیصد شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں میرے ساتھ آدھیان سمن مرکزی کردارکررہے ہیں جب کہ دوسری فلم '' برکھا'' ہے جس کی ڈبنگ جاری ہے۔
انھوں نے کہا عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم میں میرا آئٹم سانگ بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ بالی ووڈ میں مزید پاکستانی فنکاروں کی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے فنکار بہت باصلاحیت ہیں۔