جڈیجا کی سزا کو بھارتی بورڈ نے انا کا مسئلہ بنالیا

خلاف ضابطہ اپیل کو بھی آئی سی سی نے سماعت کے لیے منظور کرلیا

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی مگر بھارتی بورڈ اس پر بھی برہم ہے۔ فوٹو : فائل

رویندرا جڈیجا کی سزا کو بھارتی بورڈ نے انا کا مسئلہ بنالیا، سزا کے بارے میں خلاف ضابطہ اپیل کو بھی آئی سی سی نے سماعت کیلیے منظور کرلیا۔


جیمز اینڈرسن اور اس اپیل کی سماعت جمعے کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کی جانب سے اینڈرسن کیخلاف لیول تھری کے الزام کی شکایت پر جڈیجا کے خلاف لیول 2 کا الزام عائد کیا تھا جس کو میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی مگر بھارتی بورڈ اس پر بھی برہم ہے۔

اس نے اس کے خلاف اپیل کردی جسے آئی سی سی نے سماعت کیلیے قبول بھی کرلیا ہے جبکہ لیول ون پر دی جانیوالی سزا کیخلاف اپیل ہوہی نہیں سکتی، اس معاملے کا جائزہ اب جمعے کو ہونیوالی سماعت میں لیا جائیگا جوکہ جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرینگے۔
Load Next Story