موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا
لاہور:
موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔