کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو فیروز سے کراچی آگئی تھی

کراچی:

کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سپنا کراچی کس کے ساتھ آئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کے سر میں نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔

مقتولہ کی لاش سردخانے میں موجود ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story