سُود سے پاک بینکاری نظام کیلیے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
بینکرز،علما،معیشت دانوں اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو سفارشات تیار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

BRUSSELS:
وفاقی حکومت نے آئندہ سال ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کو رواں سال کے آخر تک سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے ملک کے معروف بینکرز، علما، معیشت دانوںاور اعلی حکومتی حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی ہے اور اس کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے سفارشات تیار کی جائیں تاکہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کے مالیاتی نظام کو اسلامی بنایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی 31 دسمبر2014 تک اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پیش کرے گی جس کے تناظر میں نئی اسلامک بینکنگ پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت ملک میں سود سے پاک بینکنگ سسٹم متعارف کرانا چاہتی ہے اورملک میں اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے کام اب بھی جاری ہے جبکہ مذکورہ کمیٹی کی سفارشات آنے پر باقاعدہ پالیسی لائی جائے گی۔