ایشین گیمز میں شرکت کے لیے سخت فٹنس ٹیسٹ قومی ہاکی پلیئرز کا منتظر
قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز13 اگست کو ہوں گے جبکہ اگلے روز ٹیم کا اعلان کیا جائیگا
کیمپ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کو ایشین گیمزکے فائنل اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائیگا۔ فوٹو اے ایف پی
SYDNEY:
سخت فٹنس ٹیسٹ ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف قومی ہاکی پلیئرز کا منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ کا دوسرا مرحلہ ختم ہونے سے قبل ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو پلان دیا گیا تھا کہ عیدالفطر کی تعطیلات میں انھوں نے خودکوکس طرح مکمل طور پر فٹ رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ کے ابتدائی روز تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائیگا جس میں ان کی موجودہ اور کیمپ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کو ایشین گیمزکے فائنل اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائیگا، یاد رہے کہ ایشین گیمز کے لیے قو می ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرا مر حلہ 3اگست سے شروع ہوگا۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں گول کیپرز عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس اور امجد علی کے علاوہ محمد عمران، محمد خالد، علیم بلال، کاشف شاہ، زاہد اللہ، محمد رضوان جونیئر، محمد توصیق، راشد محمود، فرید احمد، تصور عباس، محمد شعیب، محمد عرفان، فیصل قدیر، عماد شکیل بٹ، زوہیب اشرف، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر ، محمد دلبر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ارسلان قادر، وقاص شریف،کاشف علی، حافظ محمد رضوان، اسد بشیر، مزمل اسحق، عمیر رانا اور رضوان علی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز13 اگست کو ہوں گے جبکہ اگلے روز ٹیم کا اعلان کیا جائیگا، دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، گزشتہ روز نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ کیمپ کے آغاز میں بعض کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا تھا لیکن اب ایک کھلاڑی کے سوا باقی تمام پلیئرز مکمل طور پر فٹ ہیں، انھوں نے کہا کہ فرید احمد اور رضوان فٹ نہیں تھے لیکن انھوں نے فٹنس مسائل سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد کیمپ کے آخری 4 روز تک بھر پور ٹریننگ کی، ایک اور کھلاڑی محمد توثیق کی کمرکی سرجری ہوئی ہے۔
لیکن وہ بھی90 فیصد صحتیاب ہیں اور کیمپ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کیمپ کا حصہ بن کر ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور ٹریننگ کریں گے۔ایک سوال پر ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ کیمپ کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے روزے رکھے جس کی وجہ سے شام کے سیشن کے بعد ٹریننگ رات کے اوقات میں کرائی گئی، ٹیم ڈاکٹر نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کا پروگرام دیا گیا تھا، تیسرے مرحلے کے ابتدا میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے اور ماضی اورموجودہ کیمپوں میں ان کا فٹنس لیول چیک کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایشین گیمزمیں میچز کے 2 ہاف 35،35 منٹ کی بجائے ، 15،15 منٹ کے 4 ہاف ہوں گے جس کے بعد میگا ایونٹ میں ہائی اسپیڈ ہاکی ہوگی، اس لیے تیسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کو تیز ہاکی کی ہی پریکٹس کرائی جائے گی۔