کیریبیئن لیگ میں سہیل تنویر کی طوفانی ففٹی کے باوجود سینٹ لوشیا ناکام

بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔

پاکستانی آل راونڈر سہیل تنویر کی طوفانی ففٹی کے باوجود سینٹ لوشیا کو بارباڈوس نے 3 وکٹ سے شکست دے دی فوٹو: لاٹن کونٹینٹ/گیٹی امیجز

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی آل راونڈر سہیل تنویر کی طوفانی ففٹی کے باوجود سینٹ لوشیا کو بارباڈوس نے 3 وکٹ سے شکست دے دی۔


ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 167رنز بنائے، اوپنر جوہانسن چارلس50 کے بعد لیام سباستین نے 33رنز کی قابل قدر اننگز کھیلی، پاکستانی آل رائونڈر سہیل تنویر نے 6 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 50 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کیل مائرز اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ شعیب ملک نے ایک وکٹ لی، بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔

جیسن ہولڈر48، کیرون پولارڈ37 ناٹ آئوٹ اور شعیب ملک کے 22رنز نمایاں رہے، دوسرے مقابلے میں جمیکا تلاواز نے اینٹیگا ہاکس بلز کو 7 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام ٹیم مقررہ 17 اوورز میں 9 وکٹ پر 89رنز تک محدود رہی، کارلوس بریتھ ویٹ 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے، بین ڈنک نے 23 کی اننگز کھیلی، جیروم ٹیلر نے 4 اور نکیٹا ملر نے 3 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے ہدف 14 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، کرس گیل نے 59 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Load Next Story