بلوچستان دھماکوں فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 7 افراد ہلاک

کوئٹہ میں فائرنگ سے رکشا ڈرائیوراوراسکا ساتھی، پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کمانڈر عجب خان ہلاک ،3 ساتھی زخمی ،بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے متعدد مویشی مارے گئے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ، بارودی سرنگ دھماکوں اور راکٹ حملوں کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق جمعے کو کوئٹہ سیٹلائٹ ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی جس سے رکشا ڈرائیور ذبیح اﷲ اوراس کا ساتھی لڑکا حبیب اﷲ جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ادھر پنجگور کی تحصیل پروم میں نامعلوم افراد نے ایک شخص عرض محمد کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے گھر میں موجود انور، پیر دوست اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے، تسپ میں نامعلوم افراد نے خنجروں کے وار کرکے عبدالرحمن کو زخمی کردیا لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

آئی این پی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں کمانڈر عجب خان شمبانی بگٹی کی گاڑی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی، دھماکے سے کمانڈر عجب خان جاں بحق اوراس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے ،بارکھان میں بارودی سرنگ دھماکے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے،بولان میں اکبر خان بگٹی ایکسپریس کی ٹکر سے خانہ بدوش خاتون جاں بحق ہوگئی۔
Load Next Story