شاہ رخ خان کی کالج کے دنوں کی ان دیکھی تصاویر وائرل، مداح حیران رہ گئے
شاہ رخ خان کی ان دیکھی تصاویر وائرل
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی کالج کے دنوں کی نایاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
شاہ رخ خان کے دوست اور اداکار امر تلوار نے یہ ان دیکھی تصاویر وائرل کی ہیں جنھیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
امر تلوار نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2001 کی بلاک بسٹر فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کام کیا تھا۔
ان کے بقول شاہ رخ خان کی یہ تصاویر اُس دور کی ہیں جب اداکار نے فلمی دنیا میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔