حکومت سے مذاکرات کا وقت اب ختم ہوچکا ہے عمران خان
نوازشریف خود زرداری حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرچکے اب ہمارا کیوں غیرجمہوری ہے
14اگست کو فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو گا اور اگر حکومت نے پارٹی قیادت کو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ فوٹو: فائل
تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو گا اور اگر حکومت نے پارٹی قیادت کو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، (ن) لیگ کو صرف اپوزیشن میں جمہو ریت نظر آتی ہے، حکومت ہمیں نظر بند کر کے اپنے پاؤںپر کلہاڑی مارے گی، نوازشر یف خود آصف زرداری کی حکو مت کیخلاف لانگ مارچ کرچکے ہیں اب ہمارے آزادی مارچ کو کیوں غیر جمہو ری کہتے ہیں، حکو مت سے مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے ہم نے پہلے تمام آپشنز استعمال کر لیے ہیں اور اب آخری آپشن کے طور پر ہم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے زائد عر صہ تک (ن) لیگ کی حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر وہ ہماری بات کو سننے کو تیار ہی نہیں اور اب جب انکو یقین ہوچکا ہے ہم حکو مت کیخلاف سڑکوں پر آ رہے تو اب حکو مت ہم سے مذاکرات کی باتیں کر رہی ہے لیکن اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اور ہر صورت 14اگست کو آزادی مارچ ہو گا۔