مودی بے نقاب؛ بھارتی دہشتگردی اقوام عالم کیلیے خطرہ بن گئی
بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے سے مودی سرکار کے جنگی عزائم اور جارحیت پسندی کھل کر سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ بھارت کی سنگین انسانی جرائم میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارت کے بزدلانہ حملہ کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ متعدد قومی و غیر ملکی ایئرلائنز بشمول ایمیریٹس، قطر، پی آئی اے کی نہ صرف پروازیں منسوخ ہوئیں بلکہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی بھی پروا نہ کی۔
بھارت کے بزدلانہ حملے نے ہزاروں قیمتی جانیں خطرے میں ڈالیں۔ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی خطے میں بڑے انسانی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔
عالمی برادری کو بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔