بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں کا مسلم آبادی پر حملہ؛ متعدد گھر نذر آتش

آر ایس ایس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آر ایس ایس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسلم آبادی پر دھاوا بول دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہشت گردی کی یہ واردات مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں کی گئی جس میں ایک درجن سے زائد مسلمان بزرگ، بچے اور خواتین زخمی ہوگئے۔

ہندوتوا کے غنڈوں نے ’’لَو جہاد‘‘ کے نام پر مسلم بستی پر اُس وقت حملہ کیا جب گھر کے مرد اپنے اپنے کاموں پر گئے ہوئے تھے۔

مودی سرکار کی آشیرباد سے مسلمانوں کی بستی کو آگ لگائی گئی۔ مشتعل ہجوم گھنٹوں تک گھروں اور املاک میں توڑ پھوڑ کرتا رہا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

مسل بستی پر یہ حملے اُس وقت شروع ہوئے جب وہاں کے ایک لڑکے کی سوشل میڈیا پر ہندو لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو کو ہندوتوا کے جنونی غندوں نے لو جہاد کا نام دیا اور مسلم نوجوان کو ڈھونڈتے ہوئے بستی پہنچے تھے۔

پولیس کے تحفظ میں ہندوتوا کے مسلح غنڈے آزادانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں جس سے مسلمان کمیونیٹی شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

 

متعلقہ

Load Next Story