دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران گرفتار

سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

کراچی:

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افسران میں ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین شامل ہیں۔ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد نواز زرداری نامی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور بعد ازاں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی۔

دورانِ حراست شہری پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story