جنوبی کوریا کے گلوکار اور یوٹیوبر کا پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی
جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔
اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔