کرنل صوفیہ کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے
مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کی مسلمان ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن قرار دینے پر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے آگئے۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی حکومت اب تک تلملا رہی ہے۔
بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کیا ہے۔
کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے وجے شاہ اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ مودی سرکار مردہ باد اور وجے شاہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق کانگریس کی جانب سے وجے شاہ کے خلاف احتجاج ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی کی پالیسیوں سے کوئی خوش نہیں، کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان یہ محاذ آرائی بھارت کے اندر تقسیم کو واضح کرتی ہے۔