شیرپائو کالونی میں پولیس مقابلہمغوی تاجر بازیاب2اغوا کار ہلاک

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ایک رپیٹر برآمد کرلی

قائدآباد کے علاقے شیرپائو کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ فوٹو: فائل

JERUSALEM:
قائد آباد میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ2 اغوا کار ہلاک ہوگئے۔


ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ واقعے میں سپاہی بھی زخمی ہوگیا، ملزمان نے کپڑے کے تاجر کی رہائی کے عوض اس کے اہلخانہ سے50لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے شیرپائو کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، ایس ڈی پی او قائد آباد ڈی ایس پی پرویز اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ شیرپائو کالونی کے ایک مکان میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاع ملنے پر پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چھاپہ مارا جہاں موجود افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل محمد حنیف ولد محمد قیصر زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے2ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں ہلاک ہوگئے، پولیس نے مذکورہ مکان سے زنجیروں میں جکڑے مغوی محبت خان کو بحفاظت بازیاب کرالیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ایک رپیٹر برآمد کرلی، پرویز اقبال نے مزید بتایا کہ مغوی محبت خان کو17ستمبر کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہے، ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ محبت خان کا کپڑے کا کاروبار ہے۔
Load Next Story