ماسکو؛ یوکرین پر بمباری کرنے والا روسی فوجی پُراسرا دھماکے میں ہلاک

روس میں یوکرین جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فوجیوں کو پُراسرار انداز میں قتل کیا جا رہا ہے

روس میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں زاور گرسیف موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول میں علی الصبح ہوا۔ جب روسی فوجی ایک نامعلوم شخص سے ملتے ہیں اور دھماکا ہوجاتا ہے۔

زور دار دھماکے میں روس کے نائب گورنر اور یوکرین جنگ کے معروف فوجی 29 سالہ زاور الیگزانڈرووچ گرسیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

گرسیف نے یوکرین کے علاقے ماریوپول پر ہونے والی بمباری کی قیادت کی تھی جو اس جنگ کی سب سے ہولناک ملٹری کارروائی تھی۔

Load Next Story