لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات
لاہور:
لاہور میں گزشتہ روز شدید گرمی کے بعد رات کو تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقتی طور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران خشک موسم، گردوغبار اور بارش کا سلسلہ چلتا رہے گا۔
سینٹرل پنجاب کے اضلاع میں مختلف اوقات جبکہ لاہور میں آج شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔