ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر مستقل افسر تعینات

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کی اسامی کئی ماہ سے خالی تھی

کراچی:

وفاقی حکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر مستقل افسر کی تعیناتی کر دی۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر محمد شفیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کی اسامی کئی ماہ سے خالی تھی۔

تعینات ہونے والے گریڈ 18 کے افسر محمد شفیق کا شمار اسٹیٹ آفس کے محنتی افسران میں ہوتا ہے۔

Load Next Story