لاہور؛ ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیت پکڑے گئے

ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، پولیس

لاہور:

لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔

ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ

Load Next Story