یوم الخلیف؛ عرفہ پر مکے کی خواتین کی خانہ کعبہ میں حاضری کی تاریخی روایت
یوم عرفہ پر حاجی عرفات اور مزدلفہ میں ہوتے ہیں اس لیے اردگرد کی خواتین خانہ کعبہ میں آکر عبادت کرتی ہیں
یوم عرفہ پر خانہ کعبہ کی خواتین صدیوں سے یوم الخلیف مناتی ہیں؛ فوٹو: فائل
یوم عرفہ پر خانہ کعبہ کے گرد سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہزاروں خواتین موجود ہیں۔ کوئی طواف میں مشغول ہے تو کوئی دعا اور مناجات میں مصروف ہے۔ ٹولیوں کی شکل میں خواتین مسجد الحرام میں نماز بھی ادا کر رہی ہیں۔

یہ منظر مکے کی صدیوں پرانی روایت یوم الخلیف کی وجہ سے ہے جو ہر سال یوم عرفہ کو دہرائی جاتی ہے۔ یوم عرفہ پر حاجی مغرب تک عرفات میں ہوتے ہیں اور پھر مزدلفہ میں رات بھر عبادت کرتے ہیں۔

حاجیوں کی غیر حاضری کا فائدہ مکے کی ارد گرد آباد قبائل کی خواتین اُٹھاتی ہیں اور خانہ کعبہ چلی آتی ہیں۔ اس روایت کو یوم الخلیف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کورونا کے باعث اس روایت پر بھی پابندی لگ گئی تھی۔