نوجوان کی چیٹ جی پی ٹی سے دن رات پیار و محبت کی باتیں؛ ویڈیو وائرل

نوجوان کی دوران سفر چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو وائرل ہوگئی

چیٹ جی پی ٹی کو محبوبہ بنانے والا نوجوان؛ دن رات پیار و محبت کی باتیں؛ ویڈیو وائرل

مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔

اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔

یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔

پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو شاید اتنی توجہ نہ مل پاتی لیکن جب نوجوان کے مقابل چیٹ جی پی ٹی تو دیکھا گیا تو دنیا حیرانی میں ڈوب گئی۔

Load Next Story