چار روزہ میچ دوسرے ہی دن زمبابوے کی فتح پر ختم 20 وکٹیں گرپڑیں

169 رنز بناکر آئوٹ ہونے والی افغان ٹیم کے بولرز نے میزبان ٹیم کو جوابی اننگز میں 157 تک محدود کیا

افغان ٹیم دوسری اننگز میں 99رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیٹسائی ایم شانگوے نے 4 مہرے کھسکائے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

دوسرے چار روزہ میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 8وکٹ سے مات دیکر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔


میچ کا فیصلہ دوسرے ہی دن ہوگیا، بولرز چھاگئے، مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں، 169 رنز بناکر آئوٹ ہونے والی افغان ٹیم کے بولرز نے میزبان ٹیم کو جوابی اننگز میں 157 تک محدود کردیا، موتامبی کے 44رنز نمایاں رہے،شرف الدین اشرف نے 33رنز کے عوض5 شکار کیے،تاہم افغان ٹیم دوسری اننگز میں 99رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیٹسائی ایم شانگوے نے 4 مہرے کھسکائے،زمبابوے نے فتح کیلیے درکار112رنز دو وکٹ کھوکر بنالیے۔
Load Next Story