بوئنگ طیارے محفوظ نہیں رہے؟ طیارہ ساز انجینیئر کے انکشافات پھر زیرِبحث

بوئنگ طیاروں کے انجینئیر نے گزشتہ برس خطرناک انکشاف کیا تھا

طیارہ ساز کمپنی کے انجینیئر نے خطرناک انکشافات کیے تھے

بھارتی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر ماضی میں طیارے سے متعلق کی گئی وارننگ زیر بحث آ گئی۔

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ میں ایک دہائی سے زیادہ رصے تک کام کرنے والے انجینئر سام صالح پور نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ بوئنگ نے ڈریم لائنر 787 اور 788 طیارے تیار کرتے وقت "شارٹ کٹس" کا استعمال کیا۔

بوئنگ طیاروں کے انجینیئر نے خبردار کیا تھا کہ ڈریم لائنرز طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں اختیار کیے گئے یہ شارٹ کٹس مستقبل میں "تباہ کن" ثابت ہو سکتے ہیں۔

انجینیئر سام صالح پور کی شکایت میں دو ایسے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی جو بقول ان کے طیارے کی عمر کو "نمایاں طور پر" کم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story