ایران میں موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ اور 8 جاسوس پکڑے گئے؛ ایک کی خودکشی کی کوشش
ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے ڈرون خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔
ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جن میں سے ایک جاسوس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سائائیڈ کا کیپسول کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔
#BREAKING
A Mossad agent attempted suicide by chewing a cyanide pill after being arrested by Iranian security forces. pic.twitter.com/jgCQ5mFEFmتاحال گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے ٹاپ رینک ملٹری آفیسرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔
ایرانی فوج نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی کہ کس طرح اس کے جاسوس کمانڈو ایران کی سرزمین پر بم اور ڈرون لانچر نصب کررہے ہیں۔
جنگی امور کے ماہرین کا کہنا ہے اسرائیل نے ایران کو اندر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جس کے لیے انھوں نے ایران میں جاسوس کمانڈوز اور اسلحہ بھی اسمگل کیا ہے۔