لاہور؛ گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والا گروپ گرفتار
کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والے گروپ کو گرفتار کر لیا۔
شاپ رابری میں ملوث چاچا زاد بھائیوں کے گروپ کو ٹریس کے کچوانہ گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر چند روز قبل آہلو روڈ پر شاپ رابری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان چاچا زاد بھائی ہیں جو گھر والوں کو فیکٹری میں رات نوکری کا کہہ کر جاتے تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔