عالمی اور ملکی بازاروں میں سونے کے نرخ میں کمی
عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3372 ڈالر کی سطح پر آگیا
کراچی:
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعرات کو 460 روپے کمی سے 3لاکھ58 ہزار 595 روپے کی سطح پر اۤگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 394 روپے سستا ہوگیا اور اس کی قیمت 3لاکھ7ہزار 437 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3372 ڈالر کی سطح پر آگیا۔