ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈّوں پر حملے؛ سعودیہ سمیت دیگر ممالک کا ردعمل آگیا

ایران نے قطر میں واقع امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے

ایران کے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے پر سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک نے مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ہمسائیگی کے منافی عمل ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے قطر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں اپنے برادر اسلامی اور پڑوسی ملک اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Load Next Story