کراچی؛ ڈیفنس میں ڈاکو شہری سے 30لاکھ لوٹ کر فرار، فوٹیج بھی سامنے آگئی
ڈیفنس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 4 رحمان مسجد کے قریب ڈاکو شہری سے گھر کی دہلیز پر 30لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
منگل کے روز دن دیہاڑے ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واردات کے مقام پر شہریوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات میں ملوث ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ دیگر ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ، ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس نے رقم چھیننے کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔