کسٹم، ان لینڈ ریونیو افسروں کی ترقی کیلیے بورڈ کا اجلاس کل ہوگا
حکم امتناع کے باعث ایف بی آر افسران کو پچھلے سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی تھی
اسلام آباد:
وزیراعظم نے کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی ترقیوں کیلیے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 اور پاکستان کسٹمز سروس کے 2 افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،عدالتی حکم امتناعی کے باعث ایف بی آر افسران کو پچھلے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی تھی۔