میک کولم کی وکٹ ملنے پر کامیابی کا یقین ہوگیا تھا حفیظ

کیوی بیٹسمین نے ہمارے خلاف اختتامی اوور سے قبل تک جارحانہ ہٹنگ کی

بولنگ اٹیک نے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عمدہ کارکردگی پیش کی ، پاکستانی کپتان محمد حفیظ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

HYDERABAD:
پاکستانی کپتان محمد حفیظ کیویز کیخلاف اپنے بولرز کی کارکردگی سے انتہائی خوش دکھائی دیے۔


ان کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد تھا کہ ہمارا بولنگ اٹیک دیے گئے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گا، ایک مرتبہ جب ہمیں برینڈن میک کولم کی وکٹ ملی تو ہمیں اپنی فتح کا یقین ہوگیا تھا، سعید اجمل نے اس مرتبہ بھی غیرمعمولی پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ پاکستانی آف اسپنر نے اس مقابلے میں4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اگرچہ دیگر کیوی بیٹسمین نے ہمارے خلاف اختتامی اوور سے قبل تک جارحانہ ہٹنگ کی، دوسری جانب کیوی کپتان روز ٹیلر کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ ہماری شکست کا سبب بنی، ہم نے خاصے رنز اپنی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے دیدیے، مجھے گمان تھا کہ ہمیں 200رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا پڑیگا لیکن ہم پاکستان کو وہاں تک پہنچنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔
Load Next Story