کراچی: نیٹ کیبل میں پھنسے پرندے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔
اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو آزاد کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ لوگوں کی مدد سے سیٹرھی پر چڑھ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس طریقے سے بھی وہ چیل ریسکیو نہیں کرا سکے ۔
آصف خان نے بتایا کہ جانور اور پرندے خدا کی مخلوق ہیں ۔جس طرح ہم انسانوں کی مدد کرتے ہیں ۔ہمیں مصیبت کے وقت ان بے زبان پرندوں اور جانوروں کی مدد بھی کرنی چاہیے۔