ترکیہ میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ سمیت 4 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں دو ایڈیٹرز انچیفس، ایک منیجنگ ایڈیٹر اور ایک کارٹونسٹ شامل ہیں

ترکیہ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر 4 افراد گرفتار

ترکیہ میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر ہفت روزہ میگزین کے ایڈیٹرز اور کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق میگزین میں پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے جس پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے شمارے میں ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

استنبول میں واقع میگزین کے دفتر پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا۔ پولیس کی مشتعل مظاہرین کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

Load Next Story