چوہدری نثار کے آزادی مارچ رکوانے کیلیے سیاستدانوں سے رابطے

جماعت اسلامی کی خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چوہدری نثار

سراج الحق سے ٹیلیفون پر گفتگو، تعاون کی درخواست، حکومت بھی لچک دکھائے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارنے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کورکوانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگنے کے لیے رابطے شروع کردیے۔


جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کوٹیلیفون کرکے وزیرداخلہ نے ملک کی سیاسی صورتحال کوعدم استحکام سے بچانے کی درخواست کردی۔ پیرکو وزیرداخلہ چوہدری نثارنے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کو ٹیلیفون کیا اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرداخلہ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کورکوانے کے لیے سراج الحق سے کردارادا کرنے کی درخواست کی۔ چوہدری نثارنے کہاکہ جماعت اسلامی کی خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سیاسی وجمہوری نظام کی بقاکے لیے جماعت اسلامی کے رہنمائوںکے بیانات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پرسراج الحق نے چوہدری نثارکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ حکومت کوبھی اصولی معاملات میں لچک کا مظاہرہ کرناپڑے گا۔
Load Next Story