کراچی: نرسری کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے

(فوٹو: فائل)

شارع فیصل نرسری کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جو کہ حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جبکہ واقعہ بجلی کا تار کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story