چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

جسٹس عتیق پشاور، جسٹس روزی خان بلوچستان، جسٹس جنید سندھ اور جسٹس ڈوگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر

اسلام آباد:

وزرات قانون نے چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے معاملے میں وزرات قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔

اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

Load Next Story