موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ترجیحات بدلنا ہونگی پی اے آر سی

عوام اور چھوٹے کاشتکار جب زراعت کے شعبے میںبھرپور دلچسپی لیں گے توملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے

پی اے آر سی اور دیگر زرعی ماہرین نے ایسی اقسام متعارف کرادی ہیں جو کم پانی اور قوت مدافعت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد۔ فوٹو: ایکسپریس

چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقی کونسل ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں اور پانی کی کمی کو مدنظررکھتے ہوئے زرعی ماہرین کو اپنی ترجیحات کوبدلناہوگااورنئی نئی اقسام کے ساتھ نئی نئی فصلات کوبھی متعارف کرانا ہو گا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے زرعی ماہرین اوردیگر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے زرعی ماہرین جدید ٹیکنالوجی سے زراعت کے شعبہ کو ترقی دیں۔عوام اور چھوٹے کاشتکار جب زراعت کے شعبے میںبھرپور دلچسپی لیں گے توملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔پی اے آر سی تمام اداروں، یونیورسٹیوں اور صوبوں کی مشاورت سے کاشتکاروں کودورحاضرکے تقاضوںکوپورا کرنے کیلیے مصروف عمل ہے تاکہ ملک خوراک کی پیداوارمیںمزید ترقی اور کامیابی حاصل کرسکے۔

پی اے آر سی اور دیگر زرعی ماہرین نے ایسی اقسام متعارف کرادی ہیں جو کم پانی اور قوت مدافعت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ڈاکٹرافتخاراحمد نے کہاکہ کسان کواگر بروقت فصلات کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کھاد، پانی اور دیگر سہولیات دی جائیںتویقینا کاشتکاروںکی محنت اور زرعی ماہرین کی کاوشوں سے ملک زراعت کے شعبہ میں مکمل خودکفیل ہوکرموجودہ تمام بحرانوںپرقابو پانے کیلیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔
Load Next Story