ریلوے پولیس کراچی ڈویژن میں پہلی بار خاتون ہیڈ کانسٹیبل تعینات

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا ہے

کراچی:

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کردیا گیا۔

ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید برآں، انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے کی جانب سے ایک اور انعامِ اعتماد دیا گیا جو خواتین افسران کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کہا ہے کہ اس اعزاز پر ارم نسیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

Load Next Story