اداکارہ حمیرا اصغر نے انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں کیا لکھا تھا ؟
اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش نہایت بری حالت میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لاش ایک سے 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔
حمیرا اصغر علی سے آخری بار ان کا ایک فوٹو شوٹ کرنے والے دانش مقصود سے اکتوبر میں بات ہوئی تھی۔
جس کے بعد انھوں نے فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر کولیبیریٹ کے لیے متعدد بار رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر انسٹاگرام پر بھی ایکٹو نہیں تھیں۔
تاہم اب حمیرا اصغر کی آخری انسٹا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا کہ Classic can hardly ever go out of style!