ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ
شناخت 16 سالہ اریبہ دختر محمد احمد عمر کے نام سے ہوئی، زیادتی کا شبہ ہے تاہم حقیقت میڈیکل رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی، پولیس
کراچی:
ملیر کھوکھراپار سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار نمبرتین ڈی ون ایریا مسلم آباد کے قریب گلی سے تشدد زدہ پھندا لگی ایک لاش ملی ہے جو کہ سولہ سالا لڑکی کی ہے جسے چھیپا ایمبولینس نے جناح اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 16 سالہ اریبہ دختر محمد احمد عمر کے نام سے ہوئی، شبہ ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔