کھارادر میں انتہائی خستہ حال 5 منزلہ عمارت خالی کرالی گئی، چھ خاندان سڑک پر آگئے

پولیس نے مزاحمت پر چار افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی:

کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان سڑک پر آگئے، مزاحمت پر پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا، پانچ منزلہ عمارت انتہائی خستہ حالی ہوچکی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے رہائشیوں کو پہلے 48 گھنٹے اور بعد ازاں 24 گھنٹے کا نوٹس جاری کیا گیا، جب اتھارٹی کے اہلکار کارروائی کے لیے پہنچے تو متعدد افراد اب بھی گھروں میں موجود تھے کچھ خواتین نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اگر ان کو دستاویزی ثبوت فراہم کیے جائیں تو وہ خود عمارت خالی کرنے پر غور کریں گی۔

ایس بی سی اے نے ضلع جنوبی میں گراؤنڈ پلس 6 منزلہ عمارت جس کا نمبر او ٹی چودہ بٹہ دو اور گراونڈ پلس ون بلڈنگ پندرہ او ٹی ہے اسے خالی کرانے پہنچے تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے چار مکینوں کا حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے راشد ناریجو نے بتایا کہ مخدوش قرار دی گئی دونوں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے، ڈیمولیشن کا کام ہفتہ کو کیا جائے گا، عمارات خالی کرانے میں مزاحمت کا سامنا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ ساتھ پولیس کی نفری موجود ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو نے کہا کہ مخدوش عامرتوں کے پہلے مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر انہیں منہدم کردیا جائے گا۔

انہوں نے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس آپریشن کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔

Load Next Story