بھارت؛ شوہر نے بیوی سے طلاق کا جشن دودھ سے نہا کر منایا؛ ویڈیو وائرل
بیوی سے طلاق کی خوشی میں شوہر نے دودھ سے نہا کر جشن منایا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
اپنی نوعیت کا یہ دلچسپ اور منفرد واقعہ بھارت کی ریاست آسام میں پیش آیا۔ جب مانک علی نامی شخص کو ان کے وکیل نے بتادیا کہ آپ کی طلاق کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔
جس پر مانک علی نے اپنے گھر کے باہر آکر خود اپنی طلاق کا اعلان کیا اور دودھ سے نہا کر جشن منایا اور کہا آج سے میں آزاد ہوں۔