کراچی: گھریلو جھگڑے میں بھائی کی فائرنگ سے بہن زخمی

مضروبہ کی شناخت 25 سالہ دانیہ کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

کورنگی مارفانی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے عوامی کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 25 سالہ دانیہ کے نام سے کی گئی جسے گھریلو جھگڑے کے دوران اس کے بھائی زاہد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Load Next Story