غزہ میں اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بھگدڑ؛ 20 فلسطینی کچل کر جاں بحق

اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 875 ہوگئی

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ متنازع امدادی مرکز غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) ایک بار پھر خوراک کے منتظر فلسطینیوں کے لیے مقتل ثابت ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مرکز پر امدادی سامان کے لیے سیکڑوں فلسطینی موجود تھے۔

جہاں بدانتظامی اور غفلت کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی اور خوراک کے حصول کے لیے جمع ہونے والے 20 فلسطینی قدموں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ان میں سے 19 افراد کچلے جانے کے باعث جب کہ ایک شخص چاقو کے وار سے جاں بحق ہوا۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ چاقو کے وار کس نے اور کیوں کیے تھے۔ چاقو کے وار سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

Load Next Story